Biryani (Rice with Chicken)
Ingredients:
Chicken:2 kg
Onion:5 large size
Tomatoes: 4 medium size
Garlic: 3 bulbs
Ginger :2 inch piece
Green chillies: 8-10
Mint leaves: 3 tablespoon
Red chilli powder:3 tablespoon or according to taste
Salt: as required
Cloves: 20-25
Black Cardamom: 5
Small Cardamom 12 pieces
Cumin seed 1 teaspoon
Black pepper:2 teaspoon
Dried nutmeg :1/4th piece
Dried mace: 1 tablespoon
Kewra: Few drops
A pinch of yellow color
Yogurt: 1 ½ cup
Oil for deep frying
Method:
Take a stock pot, add chicken, salt, red chilli, cloves, garlic paste and water as required. Cover it and let it cook until the chicken tenders. Remove the pan from heat. Deep fry thinly sliced onions, wait until it turns into golden brown then remove them from oil. Spread in a large dish and place it in airy place to make them crispy. With the help of hands, crush the golden brown onions, add tomato slices, mint leaves and mix them hard with hands so that tomatoes combines with onion. Add this mixture to the cooked chicken. Add 6 small cardamoms, black cardamoms, black pepper, shredded ginger, cumin seeds, nutmeg and mace powder to the chicken stock. Beat the yogurt with kewra essence and food color and pour it in the pot of chicken stock. Add the oil, which once used for frying the onion slices. Turn on the heat and let it cook for almost 15 minutes. In another large pan, enough to carry the rice, add plenty of water, salt and the remaining small cardamoms and 4 tablespoons oil in it. Let it boil, add rice and wait until it starts boiling. Turn the pot into the strainer to get rid of the water.
Spread chicken and rice alternately in the pot, add lemon juice, kewra essence, and food color. Cover the lid in a towel and place it on the pot. Put some weight on the lid so that the lid may not move, put the flat pan on high heat then, place the pot on the flat pan. Let it cook on high heat for about 5 minutes, then slow down the flame and keep cooking for another 20 minutes. Don’t forget to turn around the pot while cooking at this stage.
Serve with yogurt and salad.
بریانی کی اس ترکیب سے آپ شرطیہ کراچی والی دیگی بریانی
بناسکتی ہیں۔ باورچیوں کے پاس چونکہ مصالحے بھوننے کا وقت نہیں ہوتا اس لئے اس ترکیب میں گوشت نہیں بھونا گیا ہے
اور یقین جانیں گوشت کی بھنائی نہ ہونے سے ذائقہ پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ اس میں
گرم مصالحے زیادہ مقدار میں استعمال ہوتے ہیں اس لئے عین ممکن ہے کہ ان کا تناسب آپ کو حیران کردے لیکن یقین
جانیئے کہ اس بریانی کا ذائقہ لاجواب ہوتا ہے اور جب کھانے والوں کو یہ معلوم ہوتا
ہے کہ اس کی تیاری میں تیار شدہ مصالحوں کا کمال نہیں تو ان کی حیرت اور بھی بڑھ
جاتی ہے۔
اجزا:
چاول دو کلو
چکن دو کلو
پیاز پانچ عدد بڑے سائز کی
ٹماٹر پانچ عدد درمیانے سائز کے
دہی ڈیڑھ پیالی
لہسن دو پوتھی
ادرک ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا
پسی سرخ مرچ 4 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لونگ بیس سے پچیس عدد
بڑی الائچی 6-5 عدد
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
سبز الائچی12 عدد
ثابت کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
چوتھائی جائفل کا ٹکڑا
جاویتری ایک کھانے کا چمچ
پودینہ ایک گٹھی
ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد
کیوڑہ چند قطرے
زردے کا رنگ دو چٹکی
تیل یا گھی ڈیپ فرائنگ کے لئے
ترکیب:پیاز کے باریک لچھے کاٹ لیں۔ لہسن باریک پیس لیں۔
ادرک کے لچھے بنالیں۔ اب ایک دیگچی میں گوشت، سرخ مرچ، نمک، لونگ اورلہسن شامل
کریں اور اتنا پانی شامل کریں کہ جب گوشت گل جائے تو کم از کم دو پیالی یخنی موجود
ہو۔ چکن کی صورت میں چکن گلنے پر اسے دیگچی سے نکال لیں اور بقیہ مصالحوں کو پکنے
دیں تاکہ یکجان ہوجائیں۔یخنی تیار ہوجائے تو دیگچی چولہے سے اتارلیں۔ ایک کڑاہی
میں تیل گرم کریں اور پیاز کے لچھے سنہری ہونے تک تلیں۔ خیال رہے کہ انہیں باریک
چورا کرنا ہے اس لئے ان کی خستگی برقرار رہنی چاہئے۔ اس کیلئے پیاز کو تیل سے نکال کے کسی سینی یاتھال میں پھیلا دیں اور ہوادار جگہ پر
رکھ دیں کچھ دیر میں یہ مطلوبہ حالت میں آجائے گی۔ اب اسے ہاتھوں کی مدد سے چورا کریں۔ اب باریک کٹے
ہوئے ٹماٹر اور پودینہ بھی چورہ کی ہوئی پیاز میں شامل کریں۔ اور ہاتھوں کی مدد سے
اتنا مسلیں کہ یہ سب کچھ یکجان سا ہوجائے
، پھر اسے یخنی میں شامل کردیں۔ اب یخنی میں بڑی
الائچی، سبز الائچی 5 عدد، پسی ہوئی جائفل اور جاویتری، ثابت کالی مرچ،
زیرہ، ادرک کے لچھے اور ہری مرچ شامل
کریں۔ دہی میں کیوڑہ اور زردے کا رنگ پھینٹیں اور یخنی میں شامل کریں۔ پیاز تلنے
میں استعمال ہونے والے تیل کی اتنی مقدار اس یخنی میں شامل کریں جتنی کہ آپ دو کلو
بریانی بناتے ہوئے استعمال کریں گی، یہ تقریبا چھ ڈونگے کے چمچ ہوگی۔ اب اسے چولہے
پر چڑھادیں، آنچ درمیانی رکھیں تقریباً دس سے پندرہ منٹ میں سب چیزیں یکجان
ہوجائیں گی، پھر چولہا بند کردیں۔دوسرے چولہے پر چاول کو ابالنے کے لئے کھلے منہ
کے برتن میں پانی گرم کریں اور اس میں 5
عدد الائچی، نمک4-3 چمچ اور تھوڑا سا تیل بھی شامل کریں۔ جب پانی کھول جائے تو
بھیگے ہوئے چاول شامل کریں۔چاول کو بس ایک کنی ابالیں یعنی پہلا ابال آتے ہی نتھار لیں۔اب چاول اور قورمے
کی تہہ لگائیں۔ اوپر سے کیوڑہ، اور لیموں کا عرق چھڑ ک دیں۔ پتیلی کے ڈھکن پر موٹا
تولیہ لپیٹ دیں تاکہ یہ بھاپ کو جذب کرسکے۔ ڈھکن ڈھانپ کے اوپر سے وزن رکھیں۔
پتیلی کے نیچے توا رکھیں اور تیز آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں پھر بیس منٹ تک دھیمی
آنچ پر دم دیں۔ خیال رہے کہ پتیلی کو وقفے وقفے سے ہلاتی رہیں۔

No comments:
Post a Comment