For me cooking is not only about feeding your family members, rather it is the unique way of expressing your emotions for them. You feed them, its your responsibility; you make them rejoice with your excellent combination of spices, it’s the state of ultimate satisfaction. Repeating the same routine of home chores while considering it as the duty only can fill your life with melancholy and despondency, but only few changes in your routine affairs may turn your day with joy and exultation and trying new and different methods of cooking is just another way of bringing freshness to your routine matters.
Most of the recipes shared here are typically considered as our traditional ones. I have tried to copy them as much original as possible. Try them as it is to have the typical taste of tradition.
سب سے پہلے تو مناسب یہی
ہوگا کہ ہم سب کی یہ غلط فہمی دور کردیں گے کہ آٹھویں پیڑھی میں ہمارا تعلق خاندان
چٹوراں سے جانکلتا ہے یا پھر یہ کہ ہمارا بچپن باورچیوں کے سائے میں گزرا ہے) اگر ایسا ہوتا تو
یقیناً ہمارے دل کو نان سٹک برتنوں کے بجائے کالک پتی ہوئی دیگیں زیادہ بھاتیں)۔ اس
کے باوجود بھی ہم کو باورچی خانے میں گھسے رہنا اور ہانڈیاں بھوننا کیوں پسند ہے
اس سوال کا جواب فی الحال ہمارے پاس نہیں ہے البتہ پڑھنے والوں کو رائے زنی کی
پوری پوری اجازت ہے۔ اس بلاگ کو بنانے کا مقصد بالکل بھی یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم
وکی لیکس کی طرز پر شاہی مطبق کی سینہ بہ سینہ چلی آرہی خاص تراکیب کو شاہی لیکس
کے نام سے طشت از بام کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں نہ ہی ہم سراسر کھانے پینے سے تعلق
رکھنے والے اس بلاگ کو کسی منافع بخش قسم کے بلاگ کی شکل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مقصد صرف اتنا سا ہے کہ اماں، دادی اماں، نانی اور خاندان کی ڈھیروں بزرگ خواتین
سے تراکیب سن سن کر جو ڈائریاں ہم نے بچپن سے آج تک بھر ڈالی
ہیں ، انہیں آن لائن محفوظ کیا جائے۔یہ تراکیب خالصتاً ہمارے خاندانی طریقوں پر
مبنی ہیں(للہ کاپی رائٹ والےاسے اپنی بے عزتی سمجھتے ہوئے ہمارے اوپر مقدمہ کرنے
کا نہ سوچیں وہ چاہیں تو خود بھی ان تراکیب کو اپنی خاندانی تراکیب کہتے ہوئے اپنا
ذاتی بلاگ بنا سکتے ہیں ہمیں چنداں اعتراض نہ ہوگا) ساتھ ہی ساتھ ہم نے یہ فیصلہ بھی
کیا ہے کہ ان تراکیب کو انگریزی میں بھی محفوظ کرلیں انگریزی بھی تھوڑی بہتر ہوگی
اور خاندان والوں پر تھوڑا رعب بھی پڑے گا۔
No comments:
Post a Comment