Saturday, February 8, 2014

Microwave Oven Cake...... مائیکروویو اوون کیک




سپنچ کے اجزا:
انڈا: ایک عدد
میدہ:100 گرام یا آدھا کپ
باریک پسی چینی:100 گرام یا آدھا کپ
مارجرین یا گھی:100 گرام یا آدھا کپ
دودھ:3-2 ٹیبل سپون
وینیلا ایسنس: چند قطرے
ڈریسنگ کیلئے درکار اشیا:
پی نٹ بٹر:حسب ضرورت
چاکلیٹ سپریڈ: حسب ضرورت
کوکو پائوڈر: 2کھانے کے چمچ
پسی ہوئی چینی :2 کھانے کا چمچ
چاکلیٹ بنٹیز
نیڈو: 2 کھانے کے چمچ
دودھ 2 کھانے کے چمچ
کارن فلور:آدھا چائے کا چمچ
اوریو کوکیز:
ترکیب:
ایک برتن میں پگھلا ہوا مارجرین اور چینی شامل کریں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر اس میں انڈہ شامل کریں اور پھینٹ لیں۔ آخر میں میدہ، دودھ اور وینیلا ایسنس شامل کریں اور اتنی دیر پھینٹیں کہ تمام اشیا یکجان ہوجائیں۔ اب اوون پروف ڈش کو چکنا کریں اورآمیزہ اس میں انڈیل دیں۔ مائیکرو ویو کو فل ہیٹ پر پانچ منٹ پر سیٹ کریں اور بیک کریں۔ کانٹا ڈال کے یہ تسلی کریں کہ کیک اچھی طرح بیک ہوچکا ہے۔ بصورت دیگر ایک منٹ کیلئے مزید بیک کریں۔ پھر چھری کی مدد سے سانچے سے نکال لیں۔
نوٹ:اس کیک میں مذکورہ ترکیب سے تیار کئے گئے دو کیک استعمال ہوئےتھے۔
کیک کی سجاوٹ:
ایک پین میں دودھ، نیڈو، ایک کھانے کا چمچ کوکو پائوڈر،کارن فلور مکس کریں اور دھیمی آنچ پر رکھیں۔ چند لمحوں میں یہ گاڑھی سی ساس تیار ہوجائے گی۔
ایک کھانے کا چمچ کوکو پائوڈر پی نٹ بٹر میں شامل کریں اور بیٹر سے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب ایک ڈش میں کیک رکھیں۔ اس پر کوکو پائوڈر والا پی نٹ بٹر پھیلائیں۔ اس کے اوپر سے چاکلیٹ ساس ڈالیں۔ اب کیک کی دوسری تہہ اس کے اوپر رکھ دیں۔ سپیچولا کی مدد سے چاکلیٹ سپریڈ کو اس پر پھیلائیں۔ اب سائیڈ کی دیواروں کو چھپانے کیلئے اوریو کوکیز اس پر رکھ کے ہلکا سا دبائو ڈالیں۔ اگر کوکی نہ چپکے تو اس کیلئے اس پر چاکلیٹ سپریڈ یا پی نٹ بٹر کی معمولی سی مقدار لگا سکتی ہیں۔ اب اس کے چاروں جانب ربن باندھ دیں تاکہ کوکیز گرنے نہ پائیں۔ آخر میں کیک کی اوپری سطح کو بنٹیز سے اچھی طرح کور کردیں۔
مائیکرو ویو اوون کیک تیار ہے۔